Home

About Us

Contact us

privacy policy

  • X
  • WhatsApp
  • Facebook
  • YouTube
newswithsk.com

newswithsk.com

  • کروبار
  • کھیل
  • سکولرشپز
  • نوکریاں
  • ولاگوز
  • انٹرویو
  • کا لمز
  • خبریں
Search

بجلی کا بل پونے 2 لاکھ آنے پر شہری نے خود سوزی کرلی۔

shoukatalibugti010@gmail.com Avatar
February 26, 2025
بجلی کا بل پونے 2 لاکھ آنے پر شہری نے خود سوزی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منظور کالونی کے گھر میں آتشزدگی کا واقعہ گھر کے مالک کی خود سوزی کا نتیجہ نکلا ، پولیس اس کے حوالے سے بتایا کہ گھر کے مالک نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگائی جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو کے مطابق منظور کالونی میں عیدگاہ چوک پر گزشتہ روز گھر میں آگ لگنے سے 67 سالہ ظفر لئیق جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ 17 سالہ اعظم جھلس کر زخمی ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق حالات وواقعات کی جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ ظفر لئیق نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کیمیکل چھڑک کر مبینہ طور پر خود کو آگ لگائی اور جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ آتشزدگی کے دوران اسے بچانے کی کوشش میں اس کا سوتیلا بیٹا اعظم زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے بیان دیا ہے کہ ظفر لئیق چھوٹی موٹی سرمایہ کاری کرکے گھر چلا رہا تھا لیکن کئی ماہ سے مالی حالات خراب ہوگئے تھے جس کی بنا پر گزشتہ 10 ماہ سے انہوں نے گھر کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا تھا اور پھر بجلی کا بل ایک لاکھ 75 ہزار روپے آگیا۔ پولیس کے مطابق گھریلو حالات خراب ہونے کی وجہ سے راشن لانے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی، واقعے کے روز خاتون نے شوہر سے پکانے کیلئے سودا سلف لانے کا کہا تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور ظفر نے کمرہ بند کرلیا، کچھ دیر بعد کمرے سے آگ محسوس ہوئی، دروازہ توڑ کر دیکھا تو ظفر جل چکا تھا۔ بیوہ خاتون کے مطابق سوتیلے باپ کو بچانے کے لئے 17 سالہ اعظم نے کوشش کی تو زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ واقعہ کی چھان بین کر رہے ہیں۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

NEWS WITH SK

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat.

Latest Articles

  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صدارت میں کوئٹہ شہر ,,  ڈاؤن ٹاؤن ،، شہر قرار ، رکشے بند ، جدید الیکٹرک کاریں ، خواتین کیلئے پنک کاریں متعارف کرانے کے فیصلے کیئے گئے ۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صدارت میں کوئٹہ شہر ,, ڈاؤن ٹاؤن ،، شہر قرار ، رکشے بند ، جدید الیکٹرک کاریں ، خواتین کیلئے پنک کاریں متعارف کرانے کے فیصلے کیئے گئے ۔

    May 19, 2025
  • دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث سائن بورڈز گرنے کے باعث 2 خواتین سمیت کئی افراد زخمی ، راولپنڈی میں ہونے والے پشاور ذلمی اور لاہور قلندر کے درمیان میچ شروع ہو سکا

    دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث سائن بورڈز گرنے کے باعث 2 خواتین سمیت کئی افراد زخمی ، راولپنڈی میں ہونے والے پشاور ذلمی اور لاہور قلندر کے درمیان میچ شروع ہو سکا

    May 18, 2025
  • چین نے  لیزر  ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ کامیابی سے ناپ لیا ہے ۔

    چین نے لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ کامیابی سے ناپ لیا ہے ۔

    May 18, 2025

Categories

  • Uncategorized (75)
  • انٹرویوز (3)
  • خبریں (175)
  • سکولرشپز (1)
  • کا لمز (6)
  • کھیل (2)
  • نوکریاں (21)

Design By Nadeembugti7

Email Nadeembugti190@gmail.com .

Scroll to Top