
بلوچستان کے خشک سالی سے شدید متاثرہ علاقوں میں دسمبر کے دوسرے ہفتے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں کے طاقتور سلسلے کے زیر اثر 6 سے 10 دسمبر کے دوران بارشوں کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا، جو وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ اس بارش کے سلسلے سے ژوب، شیرانی، موسی خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، لسبیله ، آواران، بیچ، گوادر، پنجگور، خضدار، قلعه سیف اللہ ، چاغی، نوشکی، واشک اور مستونگ سمیت صوبے کے بیشتر قحط زدہ اضلاع سیراب ہونے کی توقع ہے ۔ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوگی اور بالائی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے ۔ ماہرین کے مطابق شمال مغربی ہوائیں معمول سے زیادہ فعال ہیں اور عرب سمندر سے نمی کی مسلسل آمد کے سبب بارشوں کا سلسلہ طویل اور مفید ثابت ہوگا، جس سے ڈیموں اور زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کی امید ہے ۔ عوام نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پر خوشی کا اظہار کیا اور خشک سالی سے متاثرہ کسانوں، چرواہوں اور دیہی آبادیوں نے شکرانے کے نفل ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک زمین کو سیراب فرمائے ۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں اپیل کی کہ بارشوں کے دوران اضا احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سے اپیل خاص طور پر ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر شہری طغیانی کے خطرے سے خبردار رہیں ۔
Leave a Reply