
امریکی ایگزم بینک کے سربراہ کے مطابق ادارہ 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا اور پہلے مرحلے میں پاکستان، مصر اور یورپ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک (ایگزم ) کے سربراہ جان جوانووچ نے اتوار کو کہا ہے کہ بینک پاکستان میں بیرک مائننگ کے زیر انتظام ریکوڈک کان کنی کے منصوبے کے لیے 25 -1 ارب ڈالر کا قرضہ دے گا۔ امریکی بینک کے سربراہ نے اخبار فنانشل ٹائمز میں اتوار کو شائع ہونے والے انٹرویو میں کہا کہ ان کا ادارہ 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا اور پہلے مرحلے میں پاکستان، مصر اور یورپ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینک کے ابتدائی معاہدوں میں نیویارک کے گروپ ہارٹری پارٹنرز کی جانب سے مصر کو فراہم کی جانے والی قدرتی گئیں کے لیے چار ارب ڈالر کی انشورنس گارنٹی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ، پاکستان میں بیرک مائننگ کے زیر انتظام ریکوڈک کان کنی کے منصوبے کے زیر کے لیے 25-1 ارب ڈالر کا قرضہ بھی شامل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سرمایہ کاری امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے اہم معدنیات، جوہری توانائی اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی ) کے رسد کے نظام کو محفوظ بنانے کے لیے ہوگی ۔ امریکی بینک کے سربراہ نے کہا کہ مغربی دنیا ان اہم مواد کی فراہمی کے لیے دوسروں پر حد سے زیادہ انحصار کر رہی ہے جواب منصفانہ نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘جب تک خام مال کی یہ بنیادی سپلائی چین محفوظ، محکم اور فعال نہیں ہوگی، ہم اپنے دیگر اہداف حاصل نہیں کر سکتے ۔
Leave a Reply