
کوئٹہ: بلوچستان میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل . حکومتی ذرائع کے مطابق، بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ آپریشن 31 مارچ 2025 کے بعد شروع کیا جائے گا کوئٹہ میں سب سے زیادہ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین مقیم ہیں، اور حکام نے ان کے خلاف کارروائی کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ جعلی پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس بنانے میں ملوث افغان مہاجرین کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، سرکاری اور نجی اسکولوں میں زیر تعلیم افغان مہاجر بچوں کی تفصیلات بھی جمع کر لی گئی ہیں، جبکہ کاروبار سے وابستہ افغان مہاجرین کی مکمل جانچ پڑتال کی جا چکی ہے.حکام کے مطابق، یہ اقدامات غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کوئٹہ کے بعد بلوچستان کے صنعتی علاقے حب میں بھی غیر قانونی افغان مہاجرین کی بڑی تعداد موجود ہے، جنہیں غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈز جاری کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق، ان جعلی شناختی کارڈز کے اجراء میں نادرا کے بعض اہلکار بھی ملوث ہیںحکام کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے تحت تمام غیر قانونی افغان مہاجرین کی شناخت اور واپسی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ملکی قوانین کی پاسداری اور قومی مفادات کا تحفظ ممکن ہو سکے.
Leave a Reply