
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے مقرر کردہ وقت میں ایک اوور کم کرایا تھا جس کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ٓآئی سی سی قوانین کے تحت فی اوور کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔چیمپئنزٹرافی میں دفاعی چیمپئن پاکستان پہلے امتحان میں ناکام، 60 رنز کے بڑے مارجن سے شکستدوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے غلطی مان کر جرمانہ تسلیم کرلیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں 29 سال بعد ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی، جس کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی کے تقریباً ہر ایونٹ کی طرح پہلے ہی میچ کے بعد اگر مگر کی صورتحال کا شکار ہوگئی ہے۔
Leave a Reply