Home

About Us

Contact us

privacy policy

  • X
  • WhatsApp
  • Facebook
  • YouTube
newswithsk.com

newswithsk.com

  • کروبار
  • کھیل
  • سکولرشپز
  • نوکریاں
  • ولاگوز
  • انٹرویو
  • کا لمز
  • خبریں
Search

آج 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے , انڈیا اور پاکستان کو نمبر کون سا ہے ؟

shoukatalibugti010@gmail.com Avatar
March 21, 2025
آج 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے , انڈیا اور پاکستان کو نمبر کون سا ہے ؟

کیا آپ کو معلوم ہے کہ آج 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 میں اس سال بھی یورپی ملک فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔ جبکہ ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئیڈن اور نیدر لینڈز بالترتیب دوسرے سے 5 ویں نمبر پر خوش ترین ملک قرار پائےمگر سوال یہ ہے کہ آخر ایشیا میں کونسا ملک ایسا ہے جو خوشی کے معاملے میں سرفہرست رہا یا کونسا مسلم ملک اس حوالے سے نمبرون قرار پایا؟ دنیا کے خوش ترین ممالک میں فن لینڈ ایک بار پھر سرفہرست، پاکستان کونسے نمبر پر رہا؟ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ میں تائیوان کو سب سے زیادہ خوش ترین ایشیائی ملک قرار دیا گیا جو 147 ممالک کی فہرست میں مجموعی طور پر 27 ویں نمبر پر رہا،اس طرح اس نے گزشتہ سال ایشیا کے سب سے زیادہ خوش ملک کا اعزاز پانے والے سنگاپور کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 2022 سے 2024 کے ڈیٹا کو مدنطر رکھ کر ممالک کی فہرست مرتب کی گئی اور درجہ بندی کے لیے فی کس آمدنی، صحت مند عرصہ زندگی، سماجی تعاون، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے 6 عوامل کو مدنظر رکھا گیا،فہرست کے مطابق ایشیا کے خوش ترین ممالک میں تائیوان سرفہرست ہے جس کے بعد سنگاپور دوسرے (مجموعی طور پر 34 ویں) جبکہ ویتنام تیسرے (46 ویں) نمبر پر رہا،تھائی لینڈ کے حصے میں چوتھا نمبر آپا جبکہ جاپان اور فلپائن بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔ ایشیا کا 7 واں خوش ترین ملک کوریا قرار پایا جبکہ ملائیشیا 8 ویں نمبر پر رہا،چین نے ایشیا کے 9 ویں خوش ترین ملک کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ منگولیا 10 ویں نمبر پر رہا،پاکستان اس فہرست میں کافی نیچے موجود ہے اور وہ 147 میں سے 109 ویں نمبر پر رہا۔ اگر دنیا کے خوش ترین مسلم ملک کی بات کی جائے تو یہ اعزاز متحدہ عرب امارات کے حصے میں آیا جو 147 ممالک کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر رہا ۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

NEWS WITH SK

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat.

Latest Articles

  • خضدار:لیویز فورس کی کارروائی، این-25 شاہراہ پر ڈکیتی ناکام ,فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی ۔

    خضدار:لیویز فورس کی کارروائی، این-25 شاہراہ پر ڈکیتی ناکام ,فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی ۔

    July 29, 2025
  • : ہرنائی شہر کے قریب مقامی کوئلہ کان میں زہر یلی گیس بھرنے، دم گھٹنے سے چھ کانکن بے ہوش۔

    : ہرنائی شہر کے قریب مقامی کوئلہ کان میں زہر یلی گیس بھرنے، دم گھٹنے سے چھ کانکن بے ہوش۔

    July 28, 2025
  • صادق ادوزئی کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ میری گاڑی کو روک کر بد تمیزی کریں، علی محمد جتک

    صادق ادوزئی کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ میری گاڑی کو روک کر بد تمیزی کریں، علی محمد جتک

    July 28, 2025

Categories

  • Uncategorized (80)
  • انٹرویوز (3)
  • خبریں (199)
  • سکولرشپز (1)
  • کا لمز (7)
  • کھیل (2)
  • نوکریاں (22)

Design By Nadeembugti7

Email Nadeembugti190@gmail.com .

Scroll to Top