
چیگ نامی آن لائن کمپنی نے گوگل پر مقدمہ دائر کردیا ۔ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ گوگل کی اے آئی سے تیار کردہ سرچ سمریوں نے چیگ کمپنی کی ویب سائٹ کی ٹریفک اور آمدنی کو نمایاں طور پر نقصان پہنچایا ہے۔ اپنی حالیہ سہ ماہی رپورٹ میں، چیگ نے اپنی آمدنی میں 24 فیصد کمی گوگل کی اے آئی کی وجہ سے ہوا ہے ، جو سرچ نتائج میں براہ راست فوری جوابات فراہم کرتی ہیں، جس کی وجہ سے صارفین کو چیگ کی ویب سائٹ پر جانے کی ضرورت بہت کم ہو کر رہ گئی ہے۔ چیگ کا دعویٰ ہے کہ اس وجہ سے گوگل نے غیر منصفانہ طور پر ٹریفک روک لی ہے، جس سے آن لائن تعلیمی کمپنی کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔
Leave a Reply