
اسرائیل کے مطابق ایک نیا جاسوسی کرنے والا سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج دیا ہے جو مشرق وسطیٰ میں اس کی نگرانی کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھا دے گا۔اسرائیلی حکام کے مطابق ’دن ہو یا رات، یہ سیٹلائٹ 50 سینٹی میٹر تک چھوٹی اشیا کی بھی تصویر بنا سکتا ہے۔‘اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹس کا کہنا ہے کہ ’ہورائزن 19‘ سیٹلائٹ ہر وقت اور ہر صورت حال میں ان پر نظر رکھے ہوئےکاٹس نے اس سیٹلائٹ کی لانچ کو ’اعلیٰ ترین سطح کی کامیابی‘ قرار دیا جسے ’چند ہی ممالک‘ حاصل کر سکتے ہیںاسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق یہ سیٹلائٹ منگل 2 ستمبر کی رات کو ’شاویت‘ لانچ پیڈ سے خلا میں بھیجا گیا اور کامیابی سے زمین کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔سیٹلائٹ لانچ اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ تنازع کے دو ماہ بعد ہوئی ہے، جس دوران اسرائیل نے ایران کے فوجی اور جوہری مراکز کے ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جو اسرائیل سے ہزار کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر واقع تھے۔
Leave a Reply