
اسلام آباد کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق کشمیری کمانڈر بشیر احمد کو قتل کرنے والے مرکزی مجرم شاہزیب عرف زیبی کو دو مرتبہ سزائے موت سنا دی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تین فروری کو فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم شاہزیب عرف زیبی کو دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت دو مرتبہ سزائے موت دینے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ فروری 2023 میں کشمیر میں متحرک جہادی تنظیم سے تعلق رکھنے والے سابق کمانڈر بشیر احمد وانی کو راولپنڈی کے علاقے برما ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسی مقدمے کے فیصلے میں ’انڈیا کی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ لے کر پاکستان میں دہشتگردی‘ کرنے سمیت دیگر الزامات میں گرفتار پانچ ملزمان کو بھی مجموعی طور پر 40 سال 9 ماہ قید و جرمانے کی سزا سنائی۔
Leave a Reply