
اسٹار لنک، ایلون مسک کی سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروس، جلد پاکستان میں اپنی سروسز کے شروع رہی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اس وقت اسٹار لنک کے لائسنس کی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے، اور حتمی فیصلہ چیئرمین پی ٹی اے اور اس کے اراکیںن کی جانب سے آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے۔لائسنس جاری ہونے کے بعد، اسٹار لنک کو پاکستانی صارفین سے بکنگ لینے اور ملک بھر میں اپنا سامان نصب کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ اس مقصد کیلئے دو سے تین گراؤنڈ اسٹیشنز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس طرح دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے میں مدد دے گی، قیمتوں کے حوالے سے، اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں امریکہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ سستی ہونے کی توقع ہے، جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ دستیاب ہو سکے گا۔
Leave a Reply