
اسٹار لنگ سروسز جلد پاکستان میں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ اسپیس ایکٹیوٹی ریگولیٹری بورڈ کی اسٹار لنک کو این او سی کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنگ کے پاکستان میں شروع ہونے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ لائسنس کے اجراء میں تمام این او سی حاصل کر لیے گئے، اسٹار لنک کو پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس اجراء ہونے میں پیشرفت ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اسٹار لنگ نے اسپیں ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کر لیے ہیں، جس کے بعد وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد اسپیں ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے اور اب پی ٹی اے آئندہ 2 ہفتوں میں اسٹار لنک کو لائسنس جاری کر دے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ سروس فراہمی کیلئے ریگولیٹری بورڈ کی این او سی لازمی تھی، این او سی ملنے کے بعد پی ٹی اے لائسنس کیلئے عمل درآمد شروع کرے گا۔
Leave a Reply