
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے حکام نے بتایا کہ یہ وبا ایک گاؤں سے شروع ہوئی تھی جہاں مبینہ طور پر چمگادڑ کے کھانے سے تین بچے ہلاک ہو گئے تھے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق جمہوریہ کانگو کے شمال مغربی علاقے میں ایک نامعلوم بیماری نے 53 افراد کی جان لے لی ہے ۔ اس بیماری میں اس کے علامات شروع ہونے کے 48 گھٹنوں کے اندر ہی متاثرہ شخص کی موت واقع ہو جاتی ہے ۔ اس وباء کو انسانی صحت کے لئے ایک خطرہ کے طور پر سمجھا جا رہا ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے افریقہ کے دفتر کے مطابق، جنوری سے لے کر اب تک کم از کم 431 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں بخار، الٹی، اسہال، پٹھوں میں درد، سر درد اور تھکاوٹ جیسے علامات طاہر ہوتے ہیں ۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس طرح کے شواہد ملے ہیں کہ یہ بیماری ایکویٹور صوبے کے دو الگ الگ دیہاتوں میں پھیلی ہے اس سے اموات کی شرح 12.3 فیصد ہے ۔ تفتیش کاروں نے اس وباء کی ابتدا کا پتہ بولوکو گاؤں سے لگایا، جہاں 5 سال سے کم عمر کے تین بچے مبینہ طور پر چمگادڑ کھانے کے بعد مر گئے۔اس بیماری کے ساتھ بتائی گئی دیگر علامات کے علاوہ، تینوں بچوں کو 10 جنوری سے 13 جنوری کے درمیان مرنے سے پہلے ہیمرج بخار کی ناک سے خون بہنا اور خون کی قے جیسی علامات کا ظاہر ہوئے تھے
Leave a Reply