Home

About Us

Contact us

privacy policy

  • X
  • WhatsApp
  • Facebook
  • YouTube
newswithsk.com

newswithsk.com

  • کروبار
  • کھیل
  • سکولرشپز
  • نوکریاں
  • ولاگوز
  • انٹرویو
  • کا لمز
  • خبریں
Search

اوتھل: نیشنل بینک میں فورسز کی وردیوں ملبوس مسلح ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر گئے

shoukatalibugti010@gmail.com Avatar
February 28, 2025
اوتھل: نیشنل بینک میں فورسز کی وردیوں ملبوس مسلح ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر گئے

اوتھل: نیشنل بینک میں مسلح ڈکیتی، لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے ۔ فورسز کی وردیوں میں ملبوس ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں کے تعاقب میں جانے والے ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اوتھل میں نیشنل بینک پر دن دہاڑے مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا۔ نقاب پوش ملزمان اسلحے کے زور پر بینک میں داخل ہوئے ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے والے 2 سیکورٹی اہلکاروں محمد نواز جاموٹ اور محمد داؤد کو کلاشنکوف کے بٹ مار کر شدید زخمی کردیا اور عملے کو یرغمال بنا کر کیش تھیلوں میں ڈال کر فرار ہوگئے۔ ۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی لسبیلہ پولیس کے بہادر ایس ایچ او یار محمد کمانڈو نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، تاہم ابو ہوٹل کے مقام پر ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو شدید زخمی ہوگئے۔ڈاکو اپنی گاڑی کو آگ لگا کر فائرنگ کرتے ہوئے اسلحے کو جنگل میں پھینک کر فرار ہوگئے ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کر دیا گیا۔ بینک ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن نوید عالم نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے ڈاکوؤں کے تلاش کی کارروائی کی نگرانی ایس ایس پی لسبیلہ خود کر رہے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

NEWS WITH SK

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat.

Latest Articles

  • خضدار:لیویز فورس کی کارروائی، این-25 شاہراہ پر ڈکیتی ناکام ,فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی ۔

    خضدار:لیویز فورس کی کارروائی، این-25 شاہراہ پر ڈکیتی ناکام ,فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی ۔

    July 29, 2025
  • : ہرنائی شہر کے قریب مقامی کوئلہ کان میں زہر یلی گیس بھرنے، دم گھٹنے سے چھ کانکن بے ہوش۔

    : ہرنائی شہر کے قریب مقامی کوئلہ کان میں زہر یلی گیس بھرنے، دم گھٹنے سے چھ کانکن بے ہوش۔

    July 28, 2025
  • صادق ادوزئی کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ میری گاڑی کو روک کر بد تمیزی کریں، علی محمد جتک

    صادق ادوزئی کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ میری گاڑی کو روک کر بد تمیزی کریں، علی محمد جتک

    July 28, 2025

Categories

  • Uncategorized (80)
  • انٹرویوز (3)
  • خبریں (199)
  • سکولرشپز (1)
  • کا لمز (7)
  • کھیل (2)
  • نوکریاں (22)

Design By Nadeembugti7

Email Nadeembugti190@gmail.com .

Scroll to Top