Home

About Us

Contact us

privacy policy

  • X
  • WhatsApp
  • Facebook
  • YouTube
newswithsk.com

newswithsk.com

  • کروبار
  • کھیل
  • سکولرشپز
  • نوکریاں
  • ولاگوز
  • انٹرویو
  • کا لمز
  • خبریں
Search

اہران میں 11 شوہروں کو قتل کرنے والی بیوی عدالت میں پیش فرد جرم عائد ۔

shoukatalibugti010@gmail.com Avatar
August 9, 2025
اہران میں 11 شوہروں کو قتل کرنے والی بیوی عدالت میں پیش فرد جرم عائد ۔

ایران میں ایک خاتون کے ہاتھوں 11 شوہروں کو قتل کرنے کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جسے ملک کی تاریخ کا سب سے خوفناک سلسلہ وار قتل (Serial Murder) کیس قرار دیا جا رہا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق کلثوم اکبری نامی خاتون کو آج تہران کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس پر 11 قتل اور ایک اقدامِ قتل کا الزام عائد کیا گیا۔ کلثوم اکبری، جسے ایرانی میڈیا میں “بلیک وِڈو” (Black Widow) کا نام دیا جا رہا ہے۔ عدالت میں 22 سالکے دوران اپنے 11 شوہروں کو پیسہ اور جائیداد ہتھیانے کے لیے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق، یہ سلسلہ سال 2000 سے شروع ہوا۔ اکبری عام طور پر بوڑھے اور بیمار مردوں کو اپنا شکار بناتی تھیں، ان سے شادی کے بعد انہیں آہستہ آہستہ ذیابیطس کی دوا، محرکات، اور بعض اوقات صنعتی الکوحل کے ذریعے زہر دیتی تھیں۔ضعیف العمر شوہروں کی ان اموات کو عام طور پر طبعی وجوہات سمجھا گیا جس کی وجہ سے کلوثوم اکبری پر شک نہ ہو سکا اور وہ یکے بعد دیگرے ہولناک وارداتیں کرتی رہی اور پیسے بٹورتی رہی۔ تاہم کلثوم اکبری کا آخری شکار عزیزاللہ بابائی نامی شخص تھا، جس کی موت 2023 میں ہوئی اور عزیز اللہ کے بیٹے نے اپنی سوتیلی ماں پر شک کا ظاہر کیا، پولیس نے سختی سے تفتیش کی تو کلثوم اکبری نے سارے جرائم قبول کرلیے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق کلثوم اکبری نے ایک اور شخص کو زہر دینے کی کوشش کی تھی، مگر وہ بچ گیا۔ جس پر ایک اقدام قتل کا الزام بھی عائد کیا گیا۔ عدالت میں چار مقتولین کے خاندانوں نے ملزمہ کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا۔ اب تک 45 سے زائد افراد کیس میں مدعی بن چکے ہیں، جنہوں نے خاتون پر مختلف الزامات عائد کیے ہیں۔ اکبری پر 11 قتل اور ایک اقدام قتل کے الزامات ہیں۔ جلد سنانے کا عندیہ دیا ہے۔ یہ کیس ایرانی اور بین الاقوامی میڈیا کی بھرپور توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

NEWS WITH SK

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat.

Latest Articles

  • صحبت پور: فائرنگ ، بیٹا قتل باپ زخمی

    صحبت پور: فائرنگ ، بیٹا قتل باپ زخمی

    November 28, 2025
  • آزاد جموں کشمیر میں کاشت کیا جانے والا زعفران کو ’کشمیری گولڈ سونے اور زعفران کی قیمتیں تقریباً برابر ہوتی ہیں

    آزاد جموں کشمیر میں کاشت کیا جانے والا زعفران کو ’کشمیری گولڈ سونے اور زعفران کی قیمتیں تقریباً برابر ہوتی ہیں

    November 26, 2025
  • بلوچستان کے خشک میں دسمبر کے دوسرے ہفتے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے

    بلوچستان کے خشک میں دسمبر کے دوسرے ہفتے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے

    November 24, 2025

Categories

  • Uncategorized (91)
  • انٹرویوز (3)
  • خبریں (218)
  • سکولرشپز (1)
  • کا لمز (10)
  • کھیل (2)
  • نوکریاں (26)

Design By Nadeembugti7

Email Nadeembugti190@gmail.com .

Scroll to Top