
ایران کے شہر دجگاہ میں امو حاجی نامی ایک شخص، جو دنیا کا سب سے گندا آدمی کے نام سے مشہور تھے۔ انھوں نے دہائیوں تک تنہائی میں زندگی گزاری۔ انہوں نے 65 سال سے زائد عرصے تک نہیں نہایا ۔وہ اس بات یقین رکھتے تھے کہ گندا رہنا ان کی صحت کی حفاظت کرتا ہے۔امو حاجی ایک دلچسپ شخصیت تھے جو اپنی غیر معمولی طرز زندگی کے لیے مشہور تھے۔ ان کا یقین تھا کہ صفائی انہیں بیمار کر دے گی۔ وہ تنہائی میں زندگی گزارتے تھے اور کچے گوشت، سڑک پر مردہ پائے جانے والے جانوروں اور ایک زنگ آلود تیل کے ڈبے سے پانی پی کر گزارا کرتے تھے۔ ان کی غیر معمولی طرز زندگی نے بین الاقوامی توجہ حاصل کی اور انہوں نے بھارتی شخص کیلاش سنگھ کا ریکارڈ توڑ دیا، جو 38 سال تک نہانے سے گریز کرتے رہے ۔تاہم، 2022 میں یہ خبریں سامنے آئیں کہ گاؤں والوں نے انہیں کئی دہائیوں بعد نہانے پر آمادہ کر لیا تھا۔ افسوس کی بات ہے کہ چند ماہ بعد، امو حاجی 94 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔
Leave a Reply