
*خواتین پارلیمنٹرینز اور اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس — خواتین کی برابری، خودمختاری اور شراکت داری کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار**بلوچستان اسمبلی میں ویمن پارلیمنٹری کاکس کے تحت منعقدہ اجلاس میں موجودہ اور سابق خواتین اراکینِ اسمبلی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ یہ پروگرام یو این ویمن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا**اجلاس کا مقصد خواتین کی برابری، تحفظ اور قیادت کو یقینی بنانے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنا تھا۔ اس موقع پر اسمبلی کے نظام میں ادارہ جاتی جینڈر آڈٹ کرنے اور اسمبلی قواعد و ضوابط میں صنفی حساس اصلاحات لانے پر بھی زور دیا گیا، تاکہ بلوچستان میں شمولیتی اور جوابدہ حکمرانی کو فروغ دیا جا سکے**یہ ایک خوش آئند اور تاریخی قدم تھا کہ مختلف نظریات، تجربات اور پس منظر رکھنے والی خواتین ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوئیں، اپنے سروں کو جوڑا، اور اجتماعی سوچ سے یہ پیغام دیا کہ خواتین کو برابر عزت، مواقع اور فیصلہ سازی میں مکمل شرکت دی جانی چاہیے**اجلاس میں شریک نمایاں خواتین میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ ڈاکٹر ربابہ بلیدی، فرح عظیم شاہ، شاہدہ رؤف، راحیلہ حمید خان درانی، زرینہ زہری کلثوم نیاز بلوچ، سلمیٰ بی بی، صفیہ بی بی، طاہرہ بلوچ، صابرہ اسلام، یاسمین لہڑی، ڈاکٹر شمع اسحاق، عارفہ صدیق، شامل تھیں**شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ صنفی مساوات کے بغیر کوئی پائیدار ترقی ممکن نہیں اور خواتین کی آواز، شرکت اور قیادت کو بااختیار بنانا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے*
Leave a Reply