
بلوچستان اسمبلی کے سامنے ایس بی کے امیدواروں کا احتجاج۔بلوچستان اسمبلی کے سامنے ایس بی کے امیدواروں کا احتجاج جاری ہے، جس میں بلوچستان بھر سے شارٹ لسٹ امیدوار شریک ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت تعلیم کے شعبے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، جس کی وجہ سے ہزاروں اسکول بند ہو چکے ہیں اور تعلیمی نظام شدید متاثر ہوا ہے۔احتجاج میں شریک امیدواروں کا مؤقف ہے کہ وہ تمام تقاضے پورے کر چکے ہیں، لیکن حکومت آرڈرز جاری کرنے میں تاخیر کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود انہیں ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف امیدوار بلکہ بلوچستان کے تعلیمی مستقبل پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔مظاہرین نے حکومت سے فوری طور پر تقرری کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ .مظاہرین کا کہنا ہے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے احتجاج جاری رکھیں گے
Leave a Reply