
بلوچستان بورڈ کا اہم اعلامیہ: امتحانی مرکز تبدیلی کے احکامات منسوخ
کوئٹہ.بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، کوئٹہ نے SSC سالانہ امتحانات 2025 کے حوالے سے جاری کیے گئے تمام امتحانی مرکز تبدیلی کے احکامات منسوخ کر دیے ہیں۔بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ اعلیٰ حکام کی ہدایات پر لیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ طلباء کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپ میں درج شدہ امتحانی مراکز میں ہی امتحان دیں۔علاوہ ازیں، جن طلباء نے امتحانی مرکز کی تبدیلی کے لیے فیس جمع کروائی تھی، وہ اپنی فیس بورڈ کے دفتر سے واپس حاصل کر سکتے ہیں۔کنٹرولر امتحانات، بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، کوئٹہ نے طلباء کو تاکید کی ہے کہ وہ امتحانات کی تیاری پر مکمل توجہ دیں اور کسی بھی قسم کی مزید معلومات کے لیے بورڈ کے دفتر سے رابطہ کریں۔
Leave a Reply