
بلوچستان میں اینٹیمونی کے خاطر خواہ ذخائر کی دریافت اور گلگت بلتستان میں سونے، تانبے، نکل اور کوبالٹ کے ذخائر کی تصدیق کے ساتھ، پاکستان نے معدنی تلاش میں اہم پیش رفت کی ہے۔ بلوچستان میں اینٹیمونی کی دریافت آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے شروع کیے گئے ایک بڑے تجارتی منصوبے کا حصہ ہے۔دونوں کمپنیوں نے 50:50 کا مشترکہ منصوبہ بنایا ہے، جس کا باضابطہ اعلان پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں متوقع ہے، جو 8-9 اپریل کو شیڈول ہے۔گلگت بلتستان میں دس منرل بلاکس کو محفوظ بنانے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں سروے میں سونا، تانبا، نکل اور کوبالٹ کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے
Leave a Reply