
بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات مخصوص نشستوں پر پولنگ جاری۔بلوچستان کے سات اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق یہ انتخابات ژوب، شیرانی، لورالائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب میں ہو رہے ہیں۔ان انتخابات میں مجموعی طور پر 25 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ کل 16 نشستوں پر مقابلہ جاری ہے۔ خواتین کی 6 مخصوص نشستوں کے لیے 15 امیدوار مد مقابل ہیں، جب کہ مزدوروں کی 2 نشستوں کے لیے 4 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ کسان کی ایک نشست کے لیے 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، جبکہ غیر مسلم نشستوں کی تعداد 7 ہے جن پر 3 امیدوار مد مقابل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے 106 جنرل کونسلرز بطور الیکٹورل کالج ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں۔ پولنگ کا عمل پُرامن ماحول میں جاری ہے اور سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔صوبائی الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنایا ہے۔
Leave a Reply