Home

About Us

Contact us

privacy policy

  • X
  • WhatsApp
  • Facebook
  • YouTube
newswithsk.com

newswithsk.com

  • کروبار
  • کھیل
  • سکولرشپز
  • نوکریاں
  • ولاگوز
  • انٹرویو
  • کا لمز
  • خبریں
Search

بلوچستان میں ٹرینوں کی سکیورٹی کیلئے ڈرون سرویلنس شروع کی جائیگی ۔ وزیر ریلوے ۔

shoukatalibugti010@gmail.com Avatar
March 19, 2025
بلوچستان میں ٹرینوں کی سکیورٹی کیلئے ڈرون سرویلنس شروع کی جائیگی ۔ وزیر ریلوے ۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جعفر ایکسپریس کا آپریشن جلد دوبارہ شروع کر دیا جائے گا کیونکہ اس کا ٹریک مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے، حالیہ حملے میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی ۔ وفاقی وزیر نے پاکستان ریلوے کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ جدید ترین حفاظتی ٹیکنالوجیز کو اپنائیں اور ہنگامی تیاریوں کو بہتر بنائیں تاکہ مسافروں کے لیے ہر وقت محفوظ سفری ماحول کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے آپریشنز میں مسافروں کی حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر پڑیوں ، اسٹیشنز اور رولنگ اسٹاک کو جدید بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے .حنیف عباسی نے مزید کہا کہ زیادہ جدید اور آرام دہ ٹرینوں کے آغاز سے مسافروں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ پاکستان ریلوے کو سفر کے لیے اپنا ترجیحی انتخاب بنائیں ۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کے موجودہ آپریشنز کا جائزہ لینے، جاری چیلنجز سے نمٹنے اور مستقبل کی بہتری کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے طلب کیے گئے اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے پاکستان ریلویز کے آپریشنل پہلوؤں بشمول ٹرین شیڈولنگ، مسافر خدمات، تکنیکی آپریشنز اور سیفٹی پروٹوکول پر تفصیلی غور کیا۔ انہوں نے ٹرینوں کی بر وقت آمد اور روانگی کو یقینی بنانے کے لیے ہموار اور موثر آپریشنل بہاؤ کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اجتماعی کوششوں پر زور دیا کہ ٹرینیں وقت کی پابندی کریں اور خدمات کار کردگی کے اعلیٰ معیار پر پورا اتریں ۔ انہوں نے ریلوے عملے اور مسافروں کے درمیان بہتر رابطے پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مسافروں کو ٹرین کے اوقات، تاخیر اور کسی بھی سروس میں رکاوٹ کے بارے میں پیشگی اطلاع دی جائے ۔وفاقی وزیر نے پاکستان ریلویز کی اقتصادی صلاحیتوں کے بارے میں بھی بات کی اور پی آر کے کمرشل ونگ کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری، بہتر فریٹ سروسز اور سیاحت پر مبنی خدمات کی ترقی کے ذریعے آمدنی کے نئے ذرائع تلاش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے اپنے وسیع نیٹ ورک اور شاندار ورثے کی بدولت معاشی ترقی اور سماجی ترقی کے لیے محرک کا کردار ادا کر سکتا ہے ۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

NEWS WITH SK

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat.

Latest Articles

  • کوئٹہ میں دو معصوم بچیوں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ ، والدین شامل تفتیش

    کوئٹہ میں دو معصوم بچیوں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ ، والدین شامل تفتیش

    July 31, 2025
  • جعفرآباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 860 لیٹر کچی شراب برآمد، چار افراد گرفتار

    جعفرآباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 860 لیٹر کچی شراب برآمد، چار افراد گرفتار

    July 31, 2025
  • مستونگ میں مسلح تصادم، دو افراد جاں بحق

    مستونگ میں مسلح تصادم، دو افراد جاں بحق

    July 31, 2025

Categories

  • Uncategorized (80)
  • انٹرویوز (3)
  • خبریں (204)
  • سکولرشپز (1)
  • کا لمز (8)
  • کھیل (2)
  • نوکریاں (22)

Design By Nadeembugti7

Email Nadeembugti190@gmail.com .

Scroll to Top