Home

About Us

Contact us

privacy policy

  • X
  • WhatsApp
  • Facebook
  • YouTube
newswithsk.com

newswithsk.com

  • کروبار
  • کھیل
  • سکولرشپز
  • نوکریاں
  • ولاگوز
  • انٹرویو
  • کا لمز
  • خبریں
Search

بلوچستان میں پنک اسکوٹیز اور الیکٹرک بائیکس کا سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

shoukatalibugti010@gmail.com Avatar
February 13, 2025
بلوچستان میں پنک اسکوٹیز اور الیکٹرک بائیکس کا سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلبہ، طالبات ملازمت پیشہ خواتین کو جدید سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اسکوٹیز اسکیم متعارف کرائی جا رہی ہے جس کے تحت طالبات کو پنک اسکوٹیز اور طلبہ کو الیکٹرانک بائیکس فراہم کی جائیں گی اس اسکیم سے عام آدمی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے جس کے لئے ضوابط و طریقہ کار طے کیا جاررہا ہے۔اسکیم کا مقصد نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کے سفری مسائل کو حل کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں اسکیم کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکیم کو مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے سیکرٹری فنانس بلوچستان کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کی جائے گی جو اسکوٹیز اور بائیکس کی فراہمی کے لیے کرائٹیریا طے کرے گی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسکیم کے تحت سبسڈی پر اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی تاکہ طلبہ، طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو آمد و رفت میں سہولت حاصل ہو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مشاورت و معاونت سے بینک فنانسنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ اس اسکیم کو قابل عمل اور پائیدار بنایا جا سکے انہوں نے ہدایت دی کہ یہ اسکیم صرف طلبہ و طالبات تک محدود نہ ہو بلکہ آسان شرائط پر عام آدمی کے لیے بھی اوپن کی جائے تاکہ صوبے کے زیادہ سے زیادہ لوگ اس جدید سفری سہولت سے مستفید ہو سکیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر پنک اسکوٹیز اسکیم کے باضابطہ آغاز کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی خواتین کو خود مختار اور بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ اقدام ان کی آزادی و خودمختاری کی سمت ایک مثبت پیش رفت ہے اجلاس میں شریک حکام نے وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اس اسکیم کو جلد از جلد عملی شکل دی جائے گی تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں اور خواتین کو ایک بہتر سفری سہولت میسر آسکے

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

NEWS WITH SK

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat.

Latest Articles

  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صدارت میں کوئٹہ شہر ,,  ڈاؤن ٹاؤن ،، شہر قرار ، رکشے بند ، جدید الیکٹرک کاریں ، خواتین کیلئے پنک کاریں متعارف کرانے کے فیصلے کیئے گئے ۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صدارت میں کوئٹہ شہر ,, ڈاؤن ٹاؤن ،، شہر قرار ، رکشے بند ، جدید الیکٹرک کاریں ، خواتین کیلئے پنک کاریں متعارف کرانے کے فیصلے کیئے گئے ۔

    May 19, 2025
  • دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث سائن بورڈز گرنے کے باعث 2 خواتین سمیت کئی افراد زخمی ، راولپنڈی میں ہونے والے پشاور ذلمی اور لاہور قلندر کے درمیان میچ شروع ہو سکا

    دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث سائن بورڈز گرنے کے باعث 2 خواتین سمیت کئی افراد زخمی ، راولپنڈی میں ہونے والے پشاور ذلمی اور لاہور قلندر کے درمیان میچ شروع ہو سکا

    May 18, 2025
  • چین نے  لیزر  ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ کامیابی سے ناپ لیا ہے ۔

    چین نے لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ کامیابی سے ناپ لیا ہے ۔

    May 18, 2025

Categories

  • Uncategorized (75)
  • انٹرویوز (3)
  • خبریں (175)
  • سکولرشپز (1)
  • کا لمز (6)
  • کھیل (2)
  • نوکریاں (21)

Design By Nadeembugti7

Email Nadeembugti190@gmail.com .

Scroll to Top