
ژوب پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، فورسز سے مقابلے میں 5 خوارج ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ٹریس کیا، فورسز نے شدید فائرنگ تبادلے مقابلے کے دوران دوران 5 خوارج کو جہنم واصل کر دیا
آئی ایس پی آر کے مطابق دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج اور فورسز کے جوانوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
*خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر فورسز کے اہلکاروں کی بہادری لائق ستائش ہے، مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں صدر، وزیر اعظم کی مبارکباد
Leave a Reply