
بلوچستان: کوہلو کے جنگلات میں آگ لگ گئی، مقامی آبادی کو خطرہبلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند کے علاقے دربانی کے پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی، آگ نے کئی کلو میٹر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔tvلیویز اور ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم آگ کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ریسکیو عملے کے پاس وسائل نہ ہونے کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ پہاڑی سلسلے میں درجنوں مقامی آبادی کے گھر ہیں، آگ نے پہاڑی سلسلے کو چاروں طرف سے لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث انسانی آبادی کو خطرات لاحق ہے
Leave a Reply