
کوئٹہ: بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ اور ٹریڈ کے اجلاس میں لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ حب میں سولر پینل بنانے کے کارخانے لگانے کے منصوبے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کی۔اجلاس میں سولر پینل شیٹس کی مقامی تیاری اور سوئی و قلات میں لو بی ٹی یو گیس کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا کہ منصوبے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہونے کے بعد صوبائی حکومت کو منظوری کے لیے بھجوائی جائے گی۔بلال خان کاکڑ نے کہا کہ حکومت بلوچستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے تحت پائیدار توانائی منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں موجود 250 سے زائد فعال صنعتی یونٹس سرمایہ کاروں کے لیے مسابقتی برتری فراہم کرتے ہیں، جسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے مزید بڑھایا جا سکتا ہے ۔
Leave a Reply