
*پبلک نوٹس / ٹریفک ایڈوائزری برائے بولان*بولان ضلع کچھی کے حدود میں شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک ہر قسم کی ٹرانسپورٹ اور تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع۔ڈپٹی کمشنر کچھی کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں مورخہ 28 مارچ 2025 سے تا حکمِ ثانی سبی سے بطرف کوئٹہ اور کوئٹہ سے بطرف سبی جانے والی تمام ٹریفک کو شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک سبی اور کولپور کے مقام پہ روک دیا جائیگا، اور صبح 5 بجے کے بعد ہی سفر کی اجازت ہوگی۔لہٰذا عوام الناس اور ٹرانسپورٹر حضرات شام کے اوقات میں سفر سے گریز کریں اور بے جا تکلیف سے بچیں۔
Leave a Reply