Home

About Us

Contact us

privacy policy

  • X
  • WhatsApp
  • Facebook
  • YouTube
newswithsk.com

newswithsk.com

  • کروبار
  • کھیل
  • سکولرشپز
  • نوکریاں
  • ولاگوز
  • انٹرویو
  • کا لمز
  • خبریں
Search

بھارت میں بھائیوں نے ایک ہی خاتون سے شادی رچالی ۔

shoukatalibugti010@gmail.com Avatar
July 22, 2025
بھارت میں بھائیوں نے ایک ہی خاتون سے شادی رچالی ۔

یہ انوکھی شادی کی تقریب ہماچل پردیش کے گاؤں شیلائی میں ہاٹی قبیلے کے دو بھائیوں کی تھی، یہ شادی ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کے رواج کے تحت ہوئی۔ دلہن سنیتا چوہان سے پردیپ اور کپیل نیگی نے شادی کی، تینوں نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کسی بھی دباؤ کے بغیر کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے ریونیو قوانین کے تحت اس رواج کو ‘جودیدارا’ کا نام دیا گیا ہے،ضلع ٹرانسگیری کے گاؤں بدھانا میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران اس طرح کی 5 شادیاں ہوچکی ہیں۔
دُلہے پردیپ کا تعلق شیلائی گاؤں سے ہے اور وہ سرکاری ملازم ہے جب کہ اس کا چھوٹا بھائی کپیل بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں مقیم ہے۔
ہاٹی قبیلے میں ایک خاتون کی ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کی روایت صدیوں سے چلی آرہی تھی لیکن خطے میں آباد قبیلوں کی خواتین میں تعلیم اور معاشی بہتری کے بعد خواتین کے ایک سے زائد شوہر رکھنے کی روایت دم توڑ گئی تھی۔

مذکورہ گاؤں کے بزرگوں نے بتایا کہ اس طرح کی شادیاں خفیہ طور پر کی جاتی ہیں اور معاشرے میں تسلیم کی جاتی ہیں لیکن اس کی تعداد کم ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرین کے مطابق اس طرح شادیون کی ایک وجہ آبائی زمینوں کو تقسیم ہونے سے بچانا ہے کیونکہ آبائی جائیداد میں قبائیلی خواتین کے حصے چل رہا ہے ۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

NEWS WITH SK

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat.

Latest Articles

  • بھارت میں بھائیوں نے ایک ہی خاتون سے شادی رچالی ۔

    بھارت میں بھائیوں نے ایک ہی خاتون سے شادی رچالی ۔

    July 22, 2025
  • مری پنڈی اسلام آباد اور دیگر مقامات پر شدید بارشیں ، گاڑی بہہ گئی ، باپ بیٹا جانبحق ، امدادی کارروائیاں جاری ۔

    مری پنڈی اسلام آباد اور دیگر مقامات پر شدید بارشیں ، گاڑی بہہ گئی ، باپ بیٹا جانبحق ، امدادی کارروائیاں جاری ۔

    July 22, 2025
  • آسامیاں خالی ہیں

    آسامیاں خالی ہیں

    July 22, 2025

Categories

  • Uncategorized (75)
  • انٹرویوز (3)
  • خبریں (179)
  • سکولرشپز (1)
  • کا لمز (6)
  • کھیل (2)
  • نوکریاں (22)

Design By Nadeembugti7

Email Nadeembugti190@gmail.com .

Scroll to Top