
تربت کی جامع مسجد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) تحصیل تربت کے جنرل سیکرٹری مفتی شاہ میر عزیز، نمازِ تراویح کی 18ویں رکعت ادا کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ پیش امام، حافظ وقاص محسن بھٹو معمولی زخمی ہو گئے۔ تاہم، حافظ وقاص کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق، بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے ملک آباد میں مکران ڈویژن کے معروف عالمِ دین مفتی شاہ میر عزیز بزنجو کو نامعلوم حملہ آوروں نے اُس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ نمازِ تراویح کی 18ویں رکعت میں تھے۔ حملہ اچانک پیچھے سے کیا گیا، جس کے نتیجے میں مفتی شاہ میر عزیز موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ پیش امام حافظ وقاص محسن زخمی ہوئے لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مفتی شاہ میر عزیز کو تربت اور گرد و نواح میں ایک جید عالمِ دین کے طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ وہ جمعیت علمائے اسلام (ف) تحصیل تربت کے جنرل سیکریٹری اور سرگرم رکن تھے
Leave a Reply