Home

About Us

Contact us

privacy policy

  • X
  • WhatsApp
  • Facebook
  • YouTube
newswithsk.com

newswithsk.com

  • کروبار
  • کھیل
  • سکولرشپز
  • نوکریاں
  • ولاگوز
  • انٹرویو
  • کا لمز
  • خبریں
Search

ترک صدر طیب اردگان دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔

shoukatalibugti010@gmail.com Avatar
February 12, 2025
ترک صدر طیب اردگان دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔

اسلام آباد میں پاکستان کے دفتر خارجہ نے منگل کو صدر اردوغان کے دورے سے متعلق ایک بیان میں کہا کہ ’ترک صدر رجب طیب اردوغان ملائشیا اور انڈونیشیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔ترک صدر رجب طیب اردوغان آج (بدھ کو) دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ یہ ان کا پانچ برس بعد پاکستان کا دورہ ہو گا، جس دوران ان کی وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوغان ساتویں پاک ترک ہائی لیول سٹریٹیجک کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدرات بھی کریں گے۔اسلام آباد میں پاکستان کے دفتر خارجہ نے منگل کو صدر اردوغان کے دورے سے متعلق ایک بیان میں کہا کہ ’ترک صدر رجب طیب اردوغان ملائشیا اور انڈونیشیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔‘بیان کے مطابق: ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ وزرا اور سینیئر حکام پر مشتمل ترکی کا اعلیٰ سطح کا وفد اور سرمایہ دار بھی ہوں گے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’پاک ترک ہائی لیول سٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کے اختتام پر اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط بھی متوقع ہیں، جب کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوغان دورے کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔‘اس سے قبل ہائی لیول سٹریٹیجک کونسل کا چھٹا اجلاس فروری 2020 میں ہوا تھا۔ ’ترک صدر رجب طیب اردوغان ترکی پاکستان بزنس سرمایہ کاری فورم سے بھی خطاب کریں گے۔‘پاکستاینی دفرت خارجہ کے مطابق ’ملاقاتوں میں ترک صدر اور پاکستانی قیادت اہم علاقائی و بین الاقوامی امور بشمول غزہ اور مشرق وسطی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔‘پاکستان اور ترکی کے تعلقات گذشتہ چند برسوں میں پائیدار دو طرفہ سٹریٹیجک شراکت داری میں ڈھل چکے ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان خاص طور پر دفاعی شعبے میں تعاون اور شراکت داری فروغ پا رہی ہے۔ماہر خارجہ امور سینیئر اینکر شوکت پراچہ نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ترک صدر کے دورے کے دوران 10 مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات آگے بڑھائے جائیں گے۔

One response to “ترک صدر طیب اردگان دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔”

  1. Alice Avatar
    Alice
    March 4, 2025

    jgE kkxXlw mfajkR uiYTdmOZ TuIB dSOzElf

    Reply

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

NEWS WITH SK

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat.

Latest Articles

  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صدارت میں کوئٹہ شہر ,,  ڈاؤن ٹاؤن ،، شہر قرار ، رکشے بند ، جدید الیکٹرک کاریں ، خواتین کیلئے پنک کاریں متعارف کرانے کے فیصلے کیئے گئے ۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صدارت میں کوئٹہ شہر ,, ڈاؤن ٹاؤن ،، شہر قرار ، رکشے بند ، جدید الیکٹرک کاریں ، خواتین کیلئے پنک کاریں متعارف کرانے کے فیصلے کیئے گئے ۔

    May 19, 2025
  • دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث سائن بورڈز گرنے کے باعث 2 خواتین سمیت کئی افراد زخمی ، راولپنڈی میں ہونے والے پشاور ذلمی اور لاہور قلندر کے درمیان میچ شروع ہو سکا

    دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث سائن بورڈز گرنے کے باعث 2 خواتین سمیت کئی افراد زخمی ، راولپنڈی میں ہونے والے پشاور ذلمی اور لاہور قلندر کے درمیان میچ شروع ہو سکا

    May 18, 2025
  • چین نے  لیزر  ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ کامیابی سے ناپ لیا ہے ۔

    چین نے لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ کامیابی سے ناپ لیا ہے ۔

    May 18, 2025

Categories

  • Uncategorized (75)
  • انٹرویوز (3)
  • خبریں (175)
  • سکولرشپز (1)
  • کا لمز (6)
  • کھیل (2)
  • نوکریاں (21)

Design By Nadeembugti7

Email Nadeembugti190@gmail.com .

Scroll to Top