
خضدار: حکومت کی نااہلی جھوٹے سے عیاں ہے،سردار اختر مینگل – مقدمات میں بچوں اور خواتین کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وڈھ تھانے میں کئی روز سے گرفتاری دینے کے لیے بیٹھا ہوں ۔ لیکن پولیس کی جانب سے نہ تو ہمیں گرفتار کیا جا رہا ہے اور نہ ہی مقدمات واپس کیے جاتے ہیں ۔ ایک ہی دن میں ہزاروں لوگوں کے خلاف متعدد مقدمات درج کرنے کا مقصد محض دھمکانے کی ناکام کوشش ہے ۔ ہم اس وقت تک تھانے میں بیٹھے رہیں گے جب تک بوگس مقدمات ختم نہیں کیے جاتے ۔تمام مقدمات بے بنیاد ہیں اس لیے تین مقدمات ختم کیے گئے ہیں ۔ چوتھے مقدمے کے واپس لینے تک ہم پولیس تھانے میں بیٹھے رہیں گے ۔ضلع انتظامیہ نے مقامی تاجروں سے ایک معاہدہ کیا تھا کہ تمام مقدمات واپس لیے جائیں گے ۔تاہم ابھی تک جو سب سے اہم مقدمہ ہے قائم ہے اس مقدمہ میں 600 سے زائد افراد نامزد کیے گئے ۔س میں دہشت گردی کے دفعات شامل ہیں، اور وغیرہ میں میرا نام بھی ہے ۔ اس مقدمے کا مقصد وڈھ کے لوگوں کو خوف زدہ کرنا ہے،سردار اختر مینگل اس احتجاج کے بعد پورے صوبے میں پارٹی کے لیڈرز گرفتاری دیں گے ،سردار اختر مینگل
Leave a Reply