
جعفرآباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 860 لیٹر کچی شراب برآمد، چار افراد گرفتارجعفرآباد: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس رینج نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ جناب عاصم خان صاحب اور ایس ایس پی جعفرآباد جناب کامران نواز پنجوتھا صاحب کے احکامات کی روشنی میں منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں کچی شراب برآمد کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ اللہ یار صدورا خان لاشاری کی زیر نگرانی ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار جاوید احمد کھوسہ اور ایگل اسکواڈ انچارج ہیڈ کانسٹیبل طارق علی بہرانی نے معہ ہمراہی پولیس ملازمین محلہ علی شیر رند میں چار دیواری کے اندر کارروائی کرتے ہوئے کچی شراب تیار کرنے والی جگہ پر چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران 860 لیٹر کچی شراب برآمد کی گئی۔ موقع سے ملنے والے تمام شواہد قبضے میں لے کر قانونی تقاضے پورے کیے گئے جعفرآباد پولیس نے موقع پر گرفتار چار افراد کے خلاف انسداد منشیات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Leave a Reply