
جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانا حافظ حسین احمد انتقال کر گئےکوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما، سابق سینیٹر اور ممتاز سیاستدان مولانا حافظ حسین احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔خاندانی ذرائع کے مطابق مولانا حافظ حسین احمد کچھ عرصے سے علیل تھے اور علاج معالجے کے باوجود جانبر نہ ہو سکے۔ ان کے انتقال پر سیاسی و مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔مولانا حافظ حسین احمد کا شمار جے یو آئی کے سرکردہ رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ کئی دہائیوں تک سیاسی و مذہبی معاملات میں سرگرم رہے اور ملکی سیاست میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
Leave a Reply