
حب : 25فروری صوبائ وزیرزراعت وکوآپریٹیو میر علی حسن زہری نے کہا یے کہ صدرممکت آصف علی زرداری کی سربراہی میں حب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں انشاءاللہ مزید کام بھی ہوتے رہیں گے صنعتی شہر حب میں ترقیاتی منصوبوں کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا ان خیالات کا اظہار صوبائ وزیر نے الہ آبادٹائون میں حب ڈیڑھ کلومیٹرروڈاورسیوریج لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کررہے ہیں ایکسئن محکمہ مواصلات وتعمیرات انجینئرارباب ایوب کاسی نےصوبائ وزیر کو بریفنگ میں بتایا کہ منصوبے پر تخمینہ لاگت 60 ملین روپے آئ ہےحکومت بلوچستان کی جانب سے منصوبے کیلئے مالی سال کےدوران ایک کروڑ 80لاکھ کے فنڈز اجراء ہوئےکم فنڈزاجراء کے باحود محکمہ کی کوششوں سے کنریکٹرفرم نے منصوبے کی تکمیل مقررہ مدت سے قبل ممکن بنائ ہے صوبائ وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیکرٹری مواصلات کی ہدایت پر کم لاگت کے پائیدار منصوبے بنارہے ہیں ہماری کوشش ہیکہ رواں مالی سال کے دوران مفاد عامہ کے اسکیمات کی تکمیل یقینی بنائیں صوبائ وزیر کے دورہ حب کے موقع پر ممبر ڈسٹرکٹ کونسل احمد خان جمالی نے بھوتانی گروپ سے مستعفی ہوکرپیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ میر علی حسن زہری کے ترقیاتی کاموں کے وژن نے ہمیں متاثر کیا پہلی بار دیکھا کہ ایسا لیڈر حب کو ملا جو کہتا ہے کرکے دکھاتا ہےضلع حب میں پہلی بار زبانی نہیں عملی طور پہ ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے اسی بات نےہمیں متاثر کیا اس موقع پرمیر علی حسن زہری نے کہا کہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل احمدخان جمالی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اس قابل سمجھااورپارٹی جوائن کی میر علی حسن زہری نے کہا کہ عوام نے ہمیں خدمت کا موقع دیا ہے ہم عوام کی نمائندگی کا حق اداکرتے رہیں گےشمولیتی تقریب میں کونسلر عثمان کوہ بلوچ پاکستان پیپلز پارٹی رہنما حاجی ملوک بنگلزئی محمد جمالی بشیر جمالی نامزدچئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل جاوید جمالی و دیگر موجود تھے
Leave a Reply