
خضدار: 6 فروری کی شب پولیس لائن خضدار سے مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والی لڑکی اسماء بلوچ نے اغواء کار کے ہمراہ ویڈیو جاری کردی۔مجھ کو ظہور احمد جمالزئی نے اغواء نہیں کیا 2014 میں ہماری منگنی ہوئی تھی پھر ہم انجیرہ سے خضدار منتقل ہوگئے تھے جسکے بعد ظہور احمد جمالزئی نے کافی افراد کو ہمارے گھر بھیجا کہ ہماری شادی کروا دو مگر ہمارے گھر والوں نے شادی کروانے سے انکار کردیا۔ لڑکی اسماء بلوچ کا بیانمیں نے اس لڑکی کو اغوا نہیں کیا,11 سال قبل ہماری منگنی ہوئی تھی پھر اس کے بعد لڑکی کا خاندان نقل مکانی کر کے خضدار منتقل ہو گیا, میں نے کافی افراد کو ان کے گھر والوں سے بات کرنے کے لیے بھیجا کہ اب ہماری شادی بھی کروا دی جائے لیکن لڑکی کے والدین راضی نہ ہوئے, جس کے بعد لڑکی نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میرے گھر والے شادی کے لیے راضی نہیں ہو رہے لہذا مجھے یہاں سے لے جاؤ میں اسما بی بی کو اس کی مرضی سے اس کے گھر سے لایا ہوں جبکہ اسے اغوا نہیں کیا۔ظہور احمد جمالزئی
Leave a Reply