
خضدار: خضدار سنی کے مقام کے مقام پر روڈ کو مظاہرین نے گزشتہ 7 گھنٹے سے بلاک کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لواحقین نے روڈ پر دھرنا مبینہ طور پر رات کی تاریکی میں لوگوں کے اغواء کے خلاف دیا ہے مظاہرین نے احتجاجا کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بھی بند کر دی ۔ مظاہرین کا موقف ہے جب تک مبینہ مغویوں کو بازیاب نہیں کیا جاتا دھرنا جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق رات گئے پولیس لائن ایریا میں رات 2 بجے ایک گروہ نے پولیس لائن پر واقعہ گھر میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ایک خواتین کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں متاثرہ خاندان نے صبح 4 بجے کے قریب سنی سبزی منڈی پہنچ کر مرکزی شاہراہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک ضلعی انتظامیہ خواتین کی بازیابی کو یقینی نہیں بناتی، احتجاج جاری رہے گا اور سڑک نہیں کھولی جائے گی۔
Leave a Reply