
خضدار میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوا مبینہ طور پر ہوٹل عملہ اور 30 سے زائد گاڑیوں کی سواریوں کو لوٹ لیا گیا، مسلح افراد لاکھوں روپے نقدی، موبائل و دیگر قیمتی اشیاء لیکر فرار. اطلاعات کے مطابق خضدارار سے شمال کی جانب 25 کلومیٹر کے فاصلے پر بابل ہوٹل کورک میں ڈکیتی کی وردات ہوئی .ہوٹل اونر ثناء اللہ عمرانی کی جانب سے لیویز تھانہ باغبانہ کو دی گئی . 15 سے 20 افراد اسلحہ سے لیس تھے نے ہوٹل عملہ اور مسافروں کو لوٹا .کھانے کے لئے رکے ہوئے 30 سے 35 گاڑیوں کے ڈرائیورز و سواریوں کو یر غمال بناکر لوٹ لیاگیا، ڈکیت گروہ نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے نقدی ، موبائل سیٹس و قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوا ۔ کئی گھنٹے گزر گئے تاہم مقامی لیویز تھانہ ایف آئی آر کے اندراج میں سنجیدہ نہیں ۔
Leave a Reply