
کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ایک عظیم رہنما کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے مایوسی کے اندھیروں میں امید کی کرن بن کر قوم کو نئی راہ دکھائی ۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہید بھٹو نے ملک کو استحکام کی راہ پر گامزن کیا اور ان کی سیاسی بصیرت نے پاکستان کو سفارتی، اقتصادی اور دفاعی طور پر مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے 1973 کا آئین دے کر جمہوریت اور عوامی حقوق کی بنیادوں کو مضبوط کیا، جبکہ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ آج ہم شہید بھٹو کی برسی کے موقع پر جمهوری، مستحکم اور خوشحال پاکستان کے عزم کی تجدید کرتے ہیں ۔
Leave a Reply