
روس میں آنے والا 8.8 شدت کا زلزلہ، دنیا میں زلزلوں کی ریکارڈ شدہ تاریخ کا چھٹا سب سے شدید زلزلہ ہے روس کے مشرقی ساحل پر 8.8 شدت کا خطرناک زلزلہ آیا، جس کے باعث امریکہ، جاپان اور ایکواڈور میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جاپان میں لاکھوں افراد کو ساحلی علاقوں سے انخلا کی ہدایت دی گئی، جبکہ فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ کو حفاظتی تدابیر کے طور پر خالی کروا لیا گیا ہے۔ امریکی ریاست ہوائی میں بھی لوگوں کو ساحل چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور کچھ علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا ہے، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ سونامی کی لہریں مختلف علاقوں میں دیکھی گئی ہیں جن کی اونچائی 1.3 فٹ سے 3 میٹر تک رہی۔ ماہرین کے مطابق یہ زلزلہ 2011 کے جاپانی زلزلے کے بعد سب سے طاقتور*تسلیم کیا جا رہا ہے۔
Leave a Reply