Skip to content

Home

About Us

Contact us

privacy policy

  • X
  • WhatsApp
  • Facebook
  • YouTube
newswithsk.com

newswithsk.com

  • کروبار
  • کھیل
  • سکولرشپز
  • نوکریاں
  • ولاگوز
  • انٹرویو
  • کا لمز
  • خبریں
Search

سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں وڈھ سے کوئٹہ لانگ مارچ کا

shoukatalibugti010@gmail.com Avatar
March 25, 2025
سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں وڈھ سے کوئٹہ لانگ مارچ کا

سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں وڈھ سے کوئٹہ لانگ مارچ کا اعلانکوئٹہ میں موجود مرکزی کابینہ ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران ، سینئر دوستوں کا ہنگامی اجلاس پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اجلاس میں بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر شاہوانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ، مرکزی فنانس سیکرٹری اختر حسین لانگو، مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی نشریات سیکرٹری قدوس کرد مرکزی ایگزیکٹو ممبران غلام نبی مری، حاجی باسط لہڑی، ثنا بلوچ، جمال مینگل، چیئرمین جاوید بلوچ، ٹکری شفقت لانگو، چیئرمین واحد بلوچ فتح علی زئی مرکزی سیکرٹری جنرل بی ایس او سمند بلوچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات بی ایس او شکور بلوچ، میر مقبول لہڑی، حاجی وحید لہڑی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ، سیمی دین سمیت بلوچ خواتین و نوجوانوں پر ظلم و بربریت، جبر و تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ بلوچستان کے مثبت روایات کو آئے روز پاﺅں تلے روندا جا رہا ہے موجودہ حالات میں بلوچستان نیشنل پارٹی قومی جماعت ہونے کے ناطے اپنی سیاسی ذمہ داروں کا ادراک کرتے ہوئے پارٹی احتجاجی شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر رہے ہیں شیڈول کے مطابق 25مارچ کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کیا جائے گا اسی طرح 26مارچ کو بلوچستان بھر میں پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ جمعہ28مارچ کو پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں وڈھ تا کوئٹہ لانگ مارچ کا آغاز کیا جائیگا اجلاس میں کہا گیا کہ احتجاجی شیڈول کا مقصد یہ ہے کہ ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین ، نوجوانوں و بیٹیوں کے اغواء، بے بنیاد مقدمات کا مقدمات کو واپس لیا جائے چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی پورے بلوچستان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے بی این پی کے تمام اضلاع کے صدور ، جنرل سیکرٹریز ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز ، کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شٹر ڈاﺅن ہڑتال ، مظاہروں اور لانگ مارچ میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور عوام سے قریبی روابط رکھیں اجلاس میں ترقی پسند ، قوم دوست سیاسی جماعتوں ، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلوچستان کے مخدوش صورتحال میں اپنا قومی کردار ادا کریں –

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

NEWS WITH SK

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat.

Latest Articles

  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صدارت میں کوئٹہ شہر ,,  ڈاؤن ٹاؤن ،، شہر قرار ، رکشے بند ، جدید الیکٹرک کاریں ، خواتین کیلئے پنک کاریں متعارف کرانے کے فیصلے کیئے گئے ۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صدارت میں کوئٹہ شہر ,, ڈاؤن ٹاؤن ،، شہر قرار ، رکشے بند ، جدید الیکٹرک کاریں ، خواتین کیلئے پنک کاریں متعارف کرانے کے فیصلے کیئے گئے ۔

    May 19, 2025
  • دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث سائن بورڈز گرنے کے باعث 2 خواتین سمیت کئی افراد زخمی ، راولپنڈی میں ہونے والے پشاور ذلمی اور لاہور قلندر کے درمیان میچ شروع ہو سکا

    دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث سائن بورڈز گرنے کے باعث 2 خواتین سمیت کئی افراد زخمی ، راولپنڈی میں ہونے والے پشاور ذلمی اور لاہور قلندر کے درمیان میچ شروع ہو سکا

    May 18, 2025
  • چین نے  لیزر  ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ کامیابی سے ناپ لیا ہے ۔

    چین نے لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ کامیابی سے ناپ لیا ہے ۔

    May 18, 2025

Categories

  • Uncategorized (75)
  • انٹرویوز (3)
  • خبریں (175)
  • سکولرشپز (1)
  • کا لمز (6)
  • کھیل (2)
  • نوکریاں (21)

Design By Nadeembugti7

Email Nadeembugti190@gmail.com .

Scroll to Top