
کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کابینہ میںتبدیلی کے حوالے سے علم نہیں، وزیر اعلیٰ ہی اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ کہہ سکتے ؟ حمہ سکتے ہیں، صادق ادوزئی کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ میری گاڑی کو روک کر بد تمیزی کر سکیں وہ اسمگلنگ کریں ہم عزر عزت کی سیاست کرتے ہیں ہیں ۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ بلوچستان کا یبنہ میں تبدیلی کی خبریں سوشل میڈیا پر ہی سنی ہیں مجھے اس بارے میں علم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ ہی بتا سکتے ہیں کابینہ میں جب تبدیلی ہوگی تو سب کو معلوم ہو جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا لہ صادق ادوزئی کے بھائی نے ہمارے خلاف جنرل الیکشن لڑا اور پورے حلقے سے 120 ووٹ لیے بعد ازاں 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ میں انہوں نے ہماری حمایت کی ان کے 120 ووٹوں کے تناسب سے حساب کر لیا جائے کہ 15 پولنگ اسٹیشنز میں ان کے کتنے ووٹ ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مڈل کلاس سے آئے ہیں اور عزت کی سیاست کرتے ہیں صادق ادوزئی کا کام ہی اسمگلنگ ہے وہ ابھی سیاست سیکھ رہے ہیں ان کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ میری گاڑی کے سامنے آئیں
Leave a Reply