
صحبت پور : دو بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔گوٹھ عاشق علی جکھرانی میں دو بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔مرنے والے دونوں آپس میں سگے بھائی تھے ۔دونوں مچھلی کے فارم پر اسپرے کے دوران ڈوب گئے ۔جاں بحق بھائیوں کی شناخت حمیداللہ اور آدم خان جکھرانی کے ناموں سے ہوئی ہے .واقعہ پولیس تھانہ ملگزار کی حدود میں پیش آیا۔ .لاشیں گھرپہنچنے پرگھرمیں کہرام مچ گیا۔
Leave a Reply