ایوان میں شیخ محمد بن زید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا مسودہ قانون 2025 پیش کیا گیا، جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ بلوچستان اسمبلی میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی، جو ویمن پارلیمانی کاکس کی ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ اور دیگر خواتین اراکین نے پیش کی ۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے سینجری ڈیگاری میں غیرت کے نام پر ہنستے مرد اور خواتین کا قتل قابل مذمت ہے ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ غیرت کے نام پر قتل کسی بھی صوبائی، قومی، سماجی یا مذہبی روایت سے تعلق نہیں رکھتا۔ یہ غیر قانونی انسانی عمل ہے جو قانونی، سماجی اور اخلاقی اصولوں کے منافی ہے ۔ کسی فرد کو منصف بننے کا حق نہیں، انصاف دینا صرف ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ اس سفاکانہ عمل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ صوبے بھر میں ڈیگاری واقعے کی مذمت کی جارہی ہے، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی نے کہا کہ یہ واقعہ پورے معاشرے کو جھنجوڑ گیا ہے ۔ ہمیں حقائق نہیں معلوم، کمیٹی کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے، اور مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ واقعات ختم نہیں ہوئے بلکہ ان کی شدت بڑھ گئی ہے ۔ عید سے پہلے کا واقعہ ہے اور ویڈیو اب وائرل ہوئی ہے ۔ عدالتوں کے بغیر اس مسئلے سے کیسے آگے بڑھا جا سکتا ہے ۔وزیر اعلی بلوچستان نے حکومت اور اپوزیشن پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جو ڈیگاری واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کرے گی ۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 25 جولائی 2025 دن 3 بجے تک ملتوی
Leave a Reply