Home

About Us

Contact us

privacy policy

  • X
  • WhatsApp
  • Facebook
  • YouTube
newswithsk.com

newswithsk.com

  • کروبار
  • کھیل
  • سکولرشپز
  • نوکریاں
  • ولاگوز
  • انٹرویو
  • کا لمز
  • خبریں
Search

فافن نے پاکستان میں الیکشن کے متعلق رپورٹ جاری کر دیا ۔

shoukatalibugti010@gmail.com Avatar
February 24, 2025
فافن نے پاکستان میں الیکشن کے متعلق رپورٹ جاری کر دیا ۔

فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی۔رپورٹ کےمتن میں بتایا گیا کہ 2013، 2018 اور 2024 کی اسمبلیاں 26 فیصد، 22 فیصد، اور 21 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز کی نمائندگی کرتی ہے، 2013 ، 2018 اور 2024 کی اسمبلیاں 48 فیصد، 43 فیصد، اور 45 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی نمائندگی کرتی تھیں۔فافن رپورٹ میں لکھا گیا کہ 2024 کے عام انتخابات میں 265 میں سے کسی بھی حلقے سے کوئی امیدوار اکثریتی رجسٹرڈ ووٹرز کی حمایت حاصل نہیں کر سکا، تقریباً تین چوتھائی حلقے یعنی 202 میں کامیاب امیدواروں کو 25 فیصد سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز کی حمایت حاصل تھی۔2024 میں 63 حلقوں میں کامیاب امیدواروں کو 25 سے 50 فیصد ووٹرز کی حمایت ملی جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کے تناسب سے صرف 69 حلقوں میں کامیاب امیدواروں نے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیےا ور 196 حلقوں میں کامیاب امیدواروں کو نصف سے کم ووٹ حاصل ہوئے۔فافن رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ 2024 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلیوں میں صرف دو حلقے ایسے تھے جہاں کامیاب امیدواروں نے 50 فیصد سے زائد رجسٹرڈ ووٹ حاصل کیے، صوبائی اسمبلیوں میں زیادہ تر 499 صوبائی حلقوں میں کامیاب امیدواروں کو 25 فیصد سے کم رجسٹرڈ ووٹرز کی حمایت ملی۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

NEWS WITH SK

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat.

Latest Articles

  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صدارت میں کوئٹہ شہر ,,  ڈاؤن ٹاؤن ،، شہر قرار ، رکشے بند ، جدید الیکٹرک کاریں ، خواتین کیلئے پنک کاریں متعارف کرانے کے فیصلے کیئے گئے ۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صدارت میں کوئٹہ شہر ,, ڈاؤن ٹاؤن ،، شہر قرار ، رکشے بند ، جدید الیکٹرک کاریں ، خواتین کیلئے پنک کاریں متعارف کرانے کے فیصلے کیئے گئے ۔

    May 19, 2025
  • دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث سائن بورڈز گرنے کے باعث 2 خواتین سمیت کئی افراد زخمی ، راولپنڈی میں ہونے والے پشاور ذلمی اور لاہور قلندر کے درمیان میچ شروع ہو سکا

    دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث سائن بورڈز گرنے کے باعث 2 خواتین سمیت کئی افراد زخمی ، راولپنڈی میں ہونے والے پشاور ذلمی اور لاہور قلندر کے درمیان میچ شروع ہو سکا

    May 18, 2025
  • چین نے  لیزر  ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ کامیابی سے ناپ لیا ہے ۔

    چین نے لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ کامیابی سے ناپ لیا ہے ۔

    May 18, 2025

Categories

  • Uncategorized (75)
  • انٹرویوز (3)
  • خبریں (175)
  • سکولرشپز (1)
  • کا لمز (6)
  • کھیل (2)
  • نوکریاں (21)

Design By Nadeembugti7

Email Nadeembugti190@gmail.com .

Scroll to Top