Home

About Us

Contact us

privacy policy

  • X
  • WhatsApp
  • Facebook
  • YouTube
newswithsk.com

newswithsk.com

  • کروبار
  • کھیل
  • سکولرشپز
  • نوکریاں
  • ولاگوز
  • انٹرویو
  • کا لمز
  • خبریں
Search

قتل ہونے والوں کا آپس میں دونوں پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کے بچے بھی تھے ، واقع میں جو بھی ہو کاروائی کریں گے ۔سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس

shoukatalibugti010@gmail.com Avatar
July 21, 2025
قتل ہونے والوں کا آپس میں دونوں پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کے بچے بھی تھے ، واقع میں جو بھی ہو کاروائی کریں گے ۔سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قتل ہونے والوں کا آپس میں کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، دونوں پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کے بچے بھی تھے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان میں پیش آنے والے واقعے کے بارے بتایا کہ واقعے میں جو بھی ملزمان ملوث ہیں ان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے اور لوگ اس واقعے کی اصل حقیقت کو جاننا چاہتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایسی خبریں چل رہی ہیں کہ یہ نیا شادی شدہ جوڑا تھا لیکن وہ سب کو بتادیں کہ ان دونوں کا آپس میں کوئی رشتہ نہیں تھا، اس واقعے میں جس لڑکی کا قتل ہوا ہے اس کے پانچ بچے ہیں اور اس کے شوہر کا نام نور ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق ان دونوں کا بے دردی سے قتل کیا گیا جو کہ کسی بھی لحاظ سے درست نہیں ہے، اس بات کی نہ معاشرہ اجازت دیتا ہے نہ ہی حکومت اجازت دیتی ہے اور حکومت ملزمان سے تھوڑی سی بھی نرمی نہیں برتے گی۔صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس واقعے کے خلاف کارروائی کا آغاز کرچکے ہیں، اس کے علاقے کا جو اسپیشل برانچ کا ڈی ایس پی تھا اس کو معطل کردیا گیا ہے، اس کو معطل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اسے حکومت کو بتانا چاہیے تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس کیس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں کوئی بھی ایف آئی آر کرنے کو تیار نہیں ہے، مقتولین کے والدین بھی تھے اور بچے بھی لیکن کوئی بھی ایف آئی آر کرانے کے لیے نہیں آیا اور اب جب پولیس تفتیش کرنے کے لیے جارہی ہے تو مرد سارے کہیں جاچکے ہیں، جب کہ خواتین گھروں سے باہر نکل کر پولیس پر پھتراؤ کرتی ہیں۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

NEWS WITH SK

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat.

Latest Articles

  • صحبت پور: فائرنگ ، بیٹا قتل باپ زخمی

    صحبت پور: فائرنگ ، بیٹا قتل باپ زخمی

    November 28, 2025
  • آزاد جموں کشمیر میں کاشت کیا جانے والا زعفران کو ’کشمیری گولڈ سونے اور زعفران کی قیمتیں تقریباً برابر ہوتی ہیں

    آزاد جموں کشمیر میں کاشت کیا جانے والا زعفران کو ’کشمیری گولڈ سونے اور زعفران کی قیمتیں تقریباً برابر ہوتی ہیں

    November 26, 2025
  • بلوچستان کے خشک میں دسمبر کے دوسرے ہفتے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے

    بلوچستان کے خشک میں دسمبر کے دوسرے ہفتے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے

    November 24, 2025

Categories

  • Uncategorized (91)
  • انٹرویوز (3)
  • خبریں (218)
  • سکولرشپز (1)
  • کا لمز (10)
  • کھیل (2)
  • نوکریاں (26)

Design By Nadeembugti7

Email Nadeembugti190@gmail.com .

Scroll to Top