Home

About Us

Contact us

privacy policy

  • X
  • WhatsApp
  • Facebook
  • YouTube
newswithsk.com

newswithsk.com

  • کروبار
  • کھیل
  • سکولرشپز
  • نوکریاں
  • ولاگوز
  • انٹرویو
  • کا لمز
  • خبریں
Search

لندن سے کلکتہ، 8 سے 10 ہزار کلو میٹر، 30 روز کا سفر، ساڑھے پانچ دہائی قبل بس سروس

shoukatalibugti010@gmail.com Avatar
March 17, 2025
لندن سے کلکتہ، 8 سے 10 ہزار کلو میٹر، 30 روز کا سفر، ساڑھے پانچ دہائی قبل بس سروس

برصغیر پاکستان ہندوستان کے لاکھوں افراد کیلئے یہ انتہائی حیرت انگیز انکشاف ہوگا کہ آج سے ساڑھے پانچ دہائی قبل کلکتہ ہندوستان سے لندن تک دنیا کی طویل ترین مسافر بس سروس چلتی تھی جو آغاز سے اختتام تک 50یوم کا سفر کرتی تھی۔ حیرت انگیز سفرنامہ کی تفصیلات کے مطابق مذکورہ بس سروس لندن کے ایک شخص البرٹ نے 15اپریل 1957ء کو لندن سے شروع کی۔ فی مسافر کرایہ اس وقت کے 85پونڈ رکھا گیا۔ بس سروس کا نام بھی البرٹ ٹورز رکھا گیا تھا۔ بس سروس کا مجموعی سفر 32ہزار 669کلومیٹر پر محیط تھا اور وہ بس 50یوم میں لندن سے کلکتہ پہنچتی۔ مذکورہ بس انگلینڈ، بیلجیم، آسٹریا یوگوسلاویہ، ترکی استنبول، کابل افغانستان، مشہد ایران،براستہ بلوچستان پھر لاہور پاکستان، امرتسر، آگرہ، نئی دہلی اور پھر کلکتہ پہنچتی تھی۔ بس کے اندر پڑھنے کی سہولت، نیند کے لیے بیڈ، فین آپریٹڈ ہیٹرز اور مکمل سامان کے ساتھ کچن موجود تھا۔ اگر راستے میں کوئی پارٹی بس پر ہی کرنی ہوتی تھی تو میوزک سسٹم بھی فراہم کردیا جاتا تھا۔ خریداری یعنی شاپنگ کی سہولت تہران، سیلزبرگ، کابل، استنبول اور ویانا میں دی جاتی تھی۔ کچھ عرصے بعد یہ سروس ایک حادثے کی وجہ سے بند ہوگئی کیونکہ بس ناقابل استعمال ہوگئی تھی۔اسی وجہ سے کوئٹہ، لک پاس تا تفتان روڈ کو لندن روڈ کہا جاتا ہے. اور ایک پرانی تصویر جس میں کچھ انگریز میم کو لک پاس پر کھڑی بس کے ساتھ تصویر کھینچتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے اور ایک بورڈ جس پر لندن ایران اور ترکی کا فاصلہ بھی لکھا ہوا ہے.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

NEWS WITH SK

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat.

Latest Articles

  • ماضی کی دھوپ ، حال کا سائیہ تحریر: نواز بگٹی

    ماضی کی دھوپ ، حال کا سائیہ تحریر: نواز بگٹی

    July 30, 2025
  • روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ،  دنیا میں زلزلوں کی ریکارڈ شدہ تاریخ کا چھٹا سب سے شدید زلزلہ ۔کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری ۔

    روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ، دنیا میں زلزلوں کی ریکارڈ شدہ تاریخ کا چھٹا سب سے شدید زلزلہ ۔کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری ۔

    July 30, 2025
  • خضدار:لیویز فورس کی کارروائی، این-25 شاہراہ پر ڈکیتی ناکام ,فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی ۔

    خضدار:لیویز فورس کی کارروائی، این-25 شاہراہ پر ڈکیتی ناکام ,فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی ۔

    July 29, 2025

Categories

  • Uncategorized (80)
  • انٹرویوز (3)
  • خبریں (200)
  • سکولرشپز (1)
  • کا لمز (8)
  • کھیل (2)
  • نوکریاں (22)

Design By Nadeembugti7

Email Nadeembugti190@gmail.com .

Scroll to Top