
مستونگ کے علاقے کلی ٹنڈلان میں واقع حکیم شیخ حاجی عبدالباقی گلی کے قریب مسلح تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھگڑے میں ملوث دونوں فریقین آپس میں رشتہ دار ہیں اور تعلق سندھ سے رکھتے ہیں، تاہم حالیہ دنوں میں مستونگ میں رہائش پذیر تھے۔ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ہر فریق سے ایک ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، اور واقعے کے پس منظر میں موجود وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ واقعہ ذاتی رنجش یا خاندانی تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
Leave a Reply