
مستونگ کے علاقے کلی ریکی میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت اعجاز احمد ولد عبدالحمید لہڑی کے نام سے ہوئی جو چکل ہارون کا رہائشی تھا۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے اعجاز احمد پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم اور مزید کارروائی کے لیے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ قتل پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
Leave a Reply