
میانمار میں7.7 اور 6.4 زلزلے کے شدید جھٹکےعمارتیں گرنے اور ہلاکتوں کے اطلاعات ۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ تقریباً 900 کلومیٹر دور بنکاک میں ایک اونچی عمارت گر گئی، جس سے دو مزدور ہلاک اور 40 سے زیادہ پھنس گئے۔جمعے کے روز میانمار میں 7.7 اور 6.4 کی شدت کے دو یکے بعد دیگرے آنے والے زلزلوں نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں شدید جھٹکے محسوس کیے، جس کی وجہ سے بلند و بالا عمارتیں لرز گئیں اور حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا اور میٹرو اور ریل خدمات کو بند کرنے کا بھی امکان ظاہر کر دیا۔ میگھالیہ اور کئی شمال مشرقی ریاستوں، بنگلہ دیش اور چین کے جنوب مغربی صوبہ یونان میں بھی اس زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔شدید جھٹکوں کی وجہ 900 کلومیٹر دور بنکاک کے ضلع چٹوچک میں ایک اونچی عمارت گر گئی، جس سے دو مزدور ہلاک ہو گئے۔ تقریباً 30 دیگر اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے باہر بھاگنے پر مجبور ہو گئے ،
Leave a Reply