
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی پاتھ فائنڈر گروپ کی زیر اہتتما ڈیوس سوئٹزر لینڈ میں ایک تقریب پاکستان پویلین،بلوچستان بریک فاسٹ میں شرکت کریں گے ۔جس میں پاتھ فائنڈر کے زرار سہگل کے سمیت دیگر 120 ممالک کے نمائیندے شرکت کریں گے ۔اس میٹنگ میں بلوچستان کی ترقی،سرمایہ کاری کے مواقع اور روشن مستقبل پر مقررین روشنی ڈالیں گے۔اس تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اپنے خطاب میں بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے اور سی پیک کے مواقع اجاگر کریں گے۔ماہرین کے مطابق وزیر اعلیٰ کا خطاب بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ کی مثال ہوگا ۔ سرفراز بگٹی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ یہ تقریب بلوچستان کی ترقیاتی ترجیحات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا موقع ہے ڈیووس 2025 میں بلوچستان کی ترقی کے لیے یہ تقریب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی
Leave a Reply