Home

About Us

Contact us

privacy policy

  • X
  • WhatsApp
  • Facebook
  • YouTube
newswithsk.com

newswithsk.com

  • کروبار
  • کھیل
  • سکولرشپز
  • نوکریاں
  • ولاگوز
  • انٹرویو
  • کا لمز
  • خبریں
Search

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صدارت میں سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس ، 84 محکموں میں 428 دہری ملازمت کا انکشاف ،کئی آفیسر ٹرانسفر ہونے کے باوجود سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کر رہے ہیں ۔ سخت کارروائی کا حکم

shoukatalibugti010@gmail.com Avatar
March 25, 2025
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صدارت میں سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس ، 84 محکموں میں 428 دہری ملازمت کا انکشاف ،کئی آفیسر ٹرانسفر ہونے کے باوجود سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کر رہے ہیں ۔ سخت کارروائی کا حکم

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور تمام صوبائی محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی اجلاس میں گورننس کی بہتری، ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد، درپیش چیلنجز اور حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں 28 محکموں کے 428 ملازمین کی دہری ملازمت کا انکشاف، وزیر اعلیٰ نے کارروائی کا حکم دے دیا دہری ملازمت کرنے والے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ۔ سیکرٹری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے 9882 سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ پیش کردیا گیا کئی افسران عہدوں سے ٹرانسفر ہونے کے باوجود سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کررہے ، بریفنگ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سخت اظہار برہمی، سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سیکرٹریز کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کو بیڈ گورننس سے تقویت ملتی ہے، تدارک ضروری ہے، ریاست اور شہری کے درمیان اعتماد کی بحالی گڈ گورننس کے ذریعے ممکن ہے، ریاست سرکاری افسران اور ملازمین پر جو وسائل خرچ کررہی ہے ضروری ہے کہ عوام کی بہبود کا حق ادا کیا جائے ۔ سرکاری ملازمت کا فیصلہ ہر ملازم نے اپنی رضا مندی سے کیا ہے ،سرکاری ملازمت کے تقاضوں کو دیانتداری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لانا ہوگا ، گورننس سے متعلق بلوچستان میں جو مسائل درپیش ہیں اس میں کسی باہر کے بندے کا قصور نہیں ،عوامی مسائل کا ادارک ہم سب نے کرنا ہے،ہم نے اس عام غریب بلوچستانی کی بہبود کیلئے کام کرنا ہے جو سردی میں ٹھٹرتا اور گرمی میں جھلستا ہے ، افسران کسی دباؤ کا شکار نہ ہوں میرٹ کو یقینی بنائیں، بحیثیت چیف ایگزیکٹو تمام تر سیاسی پریشر خود لینے کو تیار ہوں، سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہے ۔جو افسران یا اہکار کام نہیں کرتے اور عوامی مسائل کا ادارک نہیں رکھتے انہیں گھر چلے چلے جانا چاہیے ۔ضروری نہیں کہ نالائقی کے باوجود حکومت ان کی ساٹھ سالہ پرورش کرے ۔افسران کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا جائزہ تشکیل دئیے گئے اشاریوں کے مطابق ہوگا ۔انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ سے افسران و اہلکاروں کی ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر لی، حاضری کو خود مانیٹر کروں گا ۔نتائج نہ آئے تو حکومت کو جبری ریٹائرمنٹ کے آپشن کی طرف جانا ہوگا ۔ںلوچستان مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے سرکاری افسران اور اہلکار عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دیں ۔ترقیاتی منصوبوں کا مطلب افسران کی رہائش گاہوں اور صرف بلڈنگز کی تعمیر نہیں ۔دور افتادہ علاقوں میں سرکاری اہلکار ٹینٹ میں گزرا کرلیں ، عوامی مسائل حل کریں ،تاریخ میں اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا ۔نجی شعبے کے ساتھ ملکر پی ایس ڈی پی میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں ۔بلوچستان دہشت گردی کے جس ماحول سے نبرد آزما ہے اس میں ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ریاست مخالف سب ورژن کو بیڈ گورننس سپورٹ کرتی ہے ۔کوئی بھی سرکاری افسر یا ملازم ریاست کے بیانیہ سے انحراف نہیں کرسکتا ۔دہشت گردی کا پوری قوت سے مقابلہ کرنا ہے دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔کسی بھی افسر یا سرکاری اہلکار نے دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکنا ۔یہ وقت ہے کہ ریاست نے آپ کی فلاح و بہبود کیلئے جو کچھ کیا ہے وہ عوامی خدمت کرکے لوٹایا جائے ۔سرکاری افسران پوری توجہ اور تندہی کے ساتھ ریاست کے بیانیے کی ترویج اور مروجہ پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔مصدقہ ثبوت ہیں دہشت گرد ملک کو توڑنا چاہتے ہیں تمام لوگوں سے ہر سطح پر بات چیت کی کوشش کی گئی ، لیکن ان کا ایجنڈا تشدد کے ذریعے ریاست کو توڑنا ہے

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

NEWS WITH SK

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat.

Latest Articles

  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صدارت میں کوئٹہ شہر ,,  ڈاؤن ٹاؤن ،، شہر قرار ، رکشے بند ، جدید الیکٹرک کاریں ، خواتین کیلئے پنک کاریں متعارف کرانے کے فیصلے کیئے گئے ۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صدارت میں کوئٹہ شہر ,, ڈاؤن ٹاؤن ،، شہر قرار ، رکشے بند ، جدید الیکٹرک کاریں ، خواتین کیلئے پنک کاریں متعارف کرانے کے فیصلے کیئے گئے ۔

    May 19, 2025
  • دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث سائن بورڈز گرنے کے باعث 2 خواتین سمیت کئی افراد زخمی ، راولپنڈی میں ہونے والے پشاور ذلمی اور لاہور قلندر کے درمیان میچ شروع ہو سکا

    دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث سائن بورڈز گرنے کے باعث 2 خواتین سمیت کئی افراد زخمی ، راولپنڈی میں ہونے والے پشاور ذلمی اور لاہور قلندر کے درمیان میچ شروع ہو سکا

    May 18, 2025
  • چین نے  لیزر  ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ کامیابی سے ناپ لیا ہے ۔

    چین نے لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ کامیابی سے ناپ لیا ہے ۔

    May 18, 2025

Categories

  • Uncategorized (75)
  • انٹرویوز (3)
  • خبریں (175)
  • سکولرشپز (1)
  • کا لمز (6)
  • کھیل (2)
  • نوکریاں (21)

Design By Nadeembugti7

Email Nadeembugti190@gmail.com .

Scroll to Top